دنیا کی بدبودار ترین پنیر

ماہرین نے پنیر کی بدبو کو درجہ بندی کرنے کے لیے سونگھنے کیلئے انسانوں اور آلے دونوں کا استعمال کیا


ویب ڈیسک September 09, 2024
[فائل-فوٹو]

دنیا بدبودار پنیروں سے بھری پڑی ہے لیکن کرین فیلڈ یونیورسٹی کے محققین کی ایک ٹیم کے مطابق فرانس کی ویوکس بولون نامی پنیر ان سب سے زیادہ بدبودار ہے۔

لمبرگر، منسٹر، ایپوائسز ڈی بورگوگن یا بری ڈی میوکس نامی کچھ ایسی پنیروں کی اقسام ہیں جو اپنی تیز مہک کے لیے اتنی ہی مشہور ہیں جتنا کہ ان کے ذائقے کے لیے لیکن دنیا کے بدبودار پنیر کا غیر سرکاری اعزاز ایک فرانسیسی پنیر کو جاتا ہے جسے ویوکس بولون کہتے ہیں۔

دو دہائیاں قبل، لندن کے شمال میں کرین فیلڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دنیا کی بدبودار ترین پنیروں میں سے 15 کا تجزیہ کیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ان میں سے کس کی بدبو سب سے زیادہ تھی۔

انہوں نے پنیر کی بدبو کو درجہ بندی کرنے کے لیے سونگھنے کیلئے انسانوں کو بلایا جبکہ ساتھ ساتھ کمپیوٹر سے منسلک 'الیکٹرانک ناک' کا بھی استعمال کیا اور اس بات کا تعین کیا کہ Vieux Boulogne اب تک سب سے زیادہ بدبودار پنیر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں