کراچی میں ڈاکوؤں کی راہ چلتی خاتون سے واردات، ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک  پير 9 ستمبر 2024
فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

  کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں نے راہ چلتی تنہا خاتون کو بھی نہیں بخشا، نارتھ کراچی سیکٹر 8 میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے خاتون سے لوٹ مار کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی جس میں ایک خاتون گلی سے گزر رہی تھی کہ اس دوران تین موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ ڈاکوؤں نے خاتون سے لوٹ مار کی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک ملزم نے خاتون کو روکا جبکہ اس دوران ملزم کے تمام ساتھی بھی پہنچ گئے، ملزمان نے خاتون سے پرس، موبائل فون اور دیگر سامان چھینا۔

وارداتیں میں ملوث ملزمان نے اپنے چہرے چھپائے ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔