- غار سے بچائے گئے 188 سالہ شخص کی ویڈیو وائرل، اصل حقیقت کچھ اور
- شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلیے بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے
- اسرائیلی وزیراعظم نے میرے باتھ روم میں جاسوسی آلات لگائے تھے، بورس جانسن
- کم وقت میں اسٹرا سے جوس پینے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
- سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کیلیے منظور
- ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق
- انڈے کو بغیر توڑے بلند ترین اونچائی سے گرانے کا نیا عالمی ریکارڈ
- 5 ہزار ٹپ نہ دینے پر نرس کی سفاکانہ غفلت؛ نومولود ہلاک
- ماہرین نے کافی اور تیز کولڈرنکس پینے کے نقصانات سے خبردار کردیا
- گوگل سرچ انجن میں نئے اے آئی فیچرز شامل
- داتا دربار سے اغوا لڑکی بازیاب؛ خاتون اغوا کار گرفتار
- کراچی؛ میٹرک سائنس گروپ کے امتحانی نتائج کا اعلان آج شام ہوگا
- ملائیشیاء کے وزیراعظم دورۂ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
- ڈیانا بیگ سری لنکا کیخلاف محض 1 بال کرواکر کیوں باہر ہوگئیں تھی؟
- 31 سال بعد سنہرے اُلو کا چھوٹا مجسمہ دریافت
- پی ٹی آئی احتجاج میں شریک مسلح شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
- 5 اکتوبر سے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان
- کیا پی ٹی آئی شنگھائی تعاون تنظیم کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتی ہے؟ شیری رحمان
- 10 سال بعد ٹی20 ورلڈکپ میں بنگلادیش کی پہلی فتح، کپتان سجدہ ریز ہوگئیں
- اسلام آباد پر ہر چوتھے دن خیبرپختونخوا سے دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیر داخلہ
زمبابوے ٹی10 لیگ؛ پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا
لاہور: زمبابوے کے شہر ہرارے میں 21 ستمبر سے شیڈول زم ایفرو لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا کیونکہ پی سی بی قومی کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکاری ہے۔
ذرائع کے مطابق زم ایفرو لیگ کے لیے 5 پاکستانی کرکٹرز کا انتخاب ہوا ہے جس میں شاہ نواز دھانی، آصف علی، حیدر علی، یاسر شاہ، محمد عرفان، شرجیل خان اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔ شاہنواز دھانی، آصف علی اور حیدر علی اس وقت فیصل آباد میں ہونے والے پی سی بی چیمپیئنز ون ڈے کپ کی ٹیموں کا حصہ ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال قومی کرکٹر کو این او سی جاری نہیں کیا۔
مزید پڑھیں؛ زمبابوین ٹی10 لیگ؛ کئی پاکستانی شامل، معین خان کوچنگ کریں گے
پی سی بی حکام کا موقف ہے کہ زم ایفرو ٹی ٹین لیگ کو تاحال آئی سی سی سے منظوری نہیں ملی اس لیے این او سی کیسے دیا جا سکتا ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے لیگ کو منظوری ملنے تک کسی قومی کرکٹر کو این او سی نہیں ملے گا۔
پی سی بی این او سی نہ دینے کی پالیسی پر قائم رہتا ہے تو پھر فاسٹ بولر محمد عرفان اور سلمان ارشاد ہی اس لیگ میں کھیل سکیں گے کیونکہ دونوں کھلاڑی اس وقت پی سی بی کے کسی کنٹریکٹ کا حصہ نہیں۔
محمد عرفان نے رابطے پر تصدیق کی ہے کہ وہ پی سی بی کے این او سی کے بغیر بھی اس لیگ میں کھیل سکتے ہیں۔
دوسری جانب، زم ایفرو ٹی ٹین لیگ کے ترجمان کا موقف ہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ آئی سی سی کا فل بورڈ ممبر ہے اور اس نے لیگ کرانے کی اجازت دی ہے لہٰذا اب آئی سی سی کی منظوری کی ضرورت نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔