- لطیف کھوسہ روڈ بلاک کیس میں عدم ثبوت پر بری
- 90 ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ آنے کا امکان
- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
- بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا
ٹرینوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ
لاہور: منشیات کے اسمگلروں نے ٹرین کے ذریعے منشیات کی سپلائی میں اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق منشیات کی روک تھام کے لیے ملک بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر مختلف اداروں کی طرف سے انتہائی سخت چیکنگ کے بعد منشیات کے اسمگلروں نے ملک بھر میں منشیات کی سپلائی کے لیے ٹرینوں کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کا کام سنبھال لیا۔
اب ملک کے بڑے چھوٹے شہروں اور مضافاتی علاقوں میں منشیات کی اسمگلنگ ٹرینوں کے ذریعے کی جارہی ہے۔ ریلوے پولیس کے علم میں یہ بات آئی تو انہوں نے مسافروں کے سامان سمیت ان کی جامہ تلاشی سخت کردی۔
اسی سختی کے نتیجے میں پاکستان ریلوے نے گزشتہ چھ ماہ کے عرصہ میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث سات خواتین سمیت 120 افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی اور 118 مقدمات درج کیے گئے۔
ریلوے پولیس کی طرف سے ایکسپریس نیوز کو ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 6 ماہ یکم جنوری سے 31 جولائی 2024 تک پنجاب اور خیبرپختون خوا کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں سے منشیات کے کاروبار، ترسیل اور قبضے میں رکھنے میں ملوث 120 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
اس کے علاوہ 6 ماہ کے دورانیے میں پنجاب اور کے پی میں موجود ریلویز پولیس کے تھانہ جات میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے 118 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ اس دورانیے میں پنجاب اور کے پی بالخصوص پشاور، راولپنڈی، لاہور، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، خانیوال، بہاولپور، سرگودھا اور رائیونڈ ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں سے بھاری منشیات پکڑی گئی پکڑی گئی منشیات میں 32 کلو چرس، 7 کلو بھنگ، 5.2 کلو افیون، 4.3 کلو آئس، 2.5 کلو ہیروئن اور 41 شراب کی بوتلیں شامل ہیں۔
منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران پشاور ڈویژن نے 83 مقدمات کا اندراج کرکے 83 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ راولپنڈی ڈویژن نے 23 مقدمات کا اندراج کرکے 23 ملزمان کو گرفتار کیا۔
اس حوالے سے لاہور ڈویژن جس میں ریلویز پولیس اسٹیشن فیصل آباد، لاہور، رائیونڈ، گوجرانولہ، سیالکوٹ اور وزیرآباد شامل ہیں نے 7 مقدمات کا اندراج کرکے 9 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ملتان ڈویژن نے 5 مقدمات کا اندراج کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔