اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب کرمنل میمن گوٹھ سے گرفتار

اسٹاف رپورٹر  پير 9 ستمبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

کراچی: میمن گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے دوران گشت موٹر سائیکل پر سوار مشکوک شخص کو رکنے کا اشارا کیا اور ملزم کی جانب سے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

ملزم کی شناخت نوید حسین عرف فرحان ولد مرید حسین کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم سے ایک 30 بور پسٹل مع راؤنڈز اور چوری شدہ موٹر سائیکل 125 برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ میمن گوٹھ سمیت شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

گرفتارملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی 125 موٹر سائیکل سہراب گوٹھ تھانے کی حدود سے چوری کی گئی تھی، گرفتار ملزم پہلے بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

میمن گوٹھ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔