- لطیف کھوسہ روڈ بلاک کیس میں عدم ثبوت پر بری
- 90 ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ آنے کا امکان
- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
- بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا
کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں بھارتی گانے ’ناچو ناچو‘ کی دھوم
واشنگٹن: حکمراں جماعت کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے بھارت کے آسکر ایوارڈ یافتہ گانا ناچو ناچو استعمال کیا جانے لگا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نژاد کمیونیٹی لیڈر اجے بھٹوریا نے بھارتی فلم “RRR” کے آسکر ایوارڈ یافتہ گانے “ناچو ناچو” کو کملا ہیرس کی انتخابی مہم کا حصہ بنادیا۔
جس کا مقصد امریکا میں 4.4 ملین سے زائد بھارتی اور 6 ملین سے زیادہ جنوبی ایشیائی ووٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرنا ہے جو مختلف ریاستوں اور اضلاع میں موجود ہیں۔
ناچو ناچو گانے میں کملا ہیرس کو اپنی نامزدگی قبول کرتے ہوئے، زبان اور ثقافتی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے، ہندی، پنجابی، تامل، تیلگو، گجراتی، بنگالی، اور بہت کچھ میں ووٹروں کے ساتھ متحرک دکھایا گیا ہے۔
بھارتی گانے کو انتخابی مہم میں متعارف کروانے والے اجے بھٹوریا نے کہا کہ یہ گانا طبقاتی اور تہذیبی کشمکش کے ساتھ ساتھ آزادی کی جدوجہد سے جڑا ہے جو کملا ہیرس پر پورا اترتا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن نومبر میں ہونے جا رہے ہیں جس میں اگر 59 سالہ کملا ہیرس منتخب ہوجاتی ہیں تو وہ امریکا کی 248 سالہ تاریخ میں ملک کی صدر بننے والی پہلی خاتون ہوں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔