بیرون ملک بیٹھ کر بلڈروں سے بھتہ لینے والے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار

ویب ڈیسک  پير 9 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  اسلام آباد: کیماڑی پولیس نے میوہ شاہ میں چھاپہ مار کر بیرون ملک سے آپریٹ ہونے والے گروپ کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کیماڑی پولیس نے گینگ وار کی اطلاع پر چھاپہ مارا، بیرون ملک سے آپریٹ ہونے والے زہری گروپ کے کارندے کو گرفتار کیا گیا، گینگ وار ملزم یوسف عرف موٹا ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق سندھ حکومت نے ملزم ایاز زہری پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا ہے، گروپ کا لیڈر ایاز زہری ہے، گروپ بلڈرز کو نشانہ بناتے ہیں، ایاز زہری بیرون ملک سے گروپ کو چلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم یوسف موٹا نے 2022ء میں زہری گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی، ملزم نے گزشتہ ماہ اپنے ساتھی حمزہ کے ہمراہ زیر تعمیر عمارت پر فائرنگ کی، ملزم کے خلاف پانچ سے زائد مقدمات درج ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔