- بیٹی کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی آمیز جھوٹی کال پر ماں شدت غم سے ہلاک
- برطانوی سیریز ’ڈاکٹر ہو‘ کی سب سے بڑی کلیکشن کا اعزاز امریکی باپ بیٹے کے نام
- بھارت: ایک کمرے اپارٹمنٹ کے کرائے نے صارفین کو چکرا دیا
- پاکستان ریلوے میں جعلی بھرتیاں، فرضی ڈیوٹی لگا کر لاکھوں روپے لوٹے گئے
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ برہان انٹرچینج اور ڈی چوک پر پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکنان گرفتار
- امریکا: بچوں کا ویکسینشن پروگرام اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- غیرملکی ائیرلائنز کو اندرون ملک اضافی پروازوں کی اجازت سے پی آئی اے کا بزنس متاثرہوا، جی ایم
- غار سے بچائے گئے 188 سالہ شخص کی ویڈیو وائرل، اصل حقیقت کیا؟
- شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلیے بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے
- اسرائیلی وزیراعظم نے میرے باتھ روم میں جاسوسی آلات لگائے تھے، بورس جانسن
- کم وقت میں اسٹرا سے جوس پینے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
- سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کیلیے منظور
- ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق
- انڈے کو بغیر ٹوٹے بلند ترین اونچائی سے گرانے کا نیا عالمی ریکارڈ
- 5 ہزار ٹپ نہ دینے پر نرس کی سفاکانہ غفلت؛ نومولود ہلاک
- ماہرین نے کافی اور تیز کولڈرنکس پینے کے نقصانات سے خبردار کردیا
- گوگل سرچ انجن میں نئے اے آئی فیچرز شامل
- داتا دربار سے اغوا لڑکی بازیاب؛ خاتون اغوا کار گرفتار
- کراچی؛ میٹرک سائنس گروپ کے امتحانی نتائج کا اعلان آج شام ہوگا
- ملائیشیاء کے وزیراعظم دورۂ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
انٹرنیشنل الیکٹرک پاور کو سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے 11.9 فیصد شئیرز خریدنے کی منظوری
اسلام آباد: کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرنیشنل الیکٹرک پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے 11.9 فیصد شئیرز خریدنے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیشنل الیکٹرک پاور کمپنی کی سندھ اینگرو کول میں شراکت داری پاکستان کے کوئلے کی کان کنی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ سی سی پی کے مطابق میسرز انٹرنیشنل الیکٹرک پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ، خصوصی طور پر اسی ٹرانزیکشن کے لیے مارچ 2024ء میں رجسٹرڈ کی گئی تھی۔ یہ کمپنی لبرٹی پاور ہولڈنگ، سوریٹی انٹرپرائزز اور پروکون انجینئرنگ کی مشترکہ ملکیت ہے۔
سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی، سندھ میں کوئلے کی کان کنی اور سپلائی کرنے والی بڑی کمپنی ہے اینگرو کارپوریشن کا ذیلی ادارہ اینگرو انرجی لمیٹڈ پاکستان جو کہ توانائی کی سرمایہ کاری کے لیے ایک بڑی ہولڈنگ کمپنی کے طور پر کام کرتا ہے ہے، اس نے اپنے حصص انٹرنیشنل الیکٹرک پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو فروخت کے لئے پیش کئے ہیں۔
سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی، تھر کول انرجی بورڈ اور حکومت سندھ کی ریگولیٹری نگرانی میں کام کرتی ہے اور تھر کول سے چلنے والے بجلی گھروں کے لیے کوئلے کی سپلائی کرتی ہے۔
اس ٹرانزیکشن سے کوئلے کی کان کنی کی صنعت میں انٹرنیشنل الیکٹرک پاور کی حصہ داری قائم ہو جائے گی جبکہ کمپنی کا مارکیٹ شیئر مستحکم رہے گا۔
پاکستان میں کوئلے کی کان کنی، خاص طور پر تھر کے علاقے میں، سستی توانائی اور ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے۔ تھر کول سے بڑے پیمانے پر بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو کوئلہ فراہم کیا جا سکتا ہے۔
اس شعبے میں انٹرنیشنل الیکٹرک پاور کے داخلے کے ساتھ ، اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور بین لاقوامی تجربہ سے ملکی کوئلے کی پیداوار کو بڑھایا جا سکے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔