ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیلزڈیوائس فیس کی مد میں ایک،ایک روپیہ اکٹھا کرکے کروڑوں کما لیے

ویب ڈیسک  پير 9 ستمبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  اسلام آباد: پوائنٹ آف سیلزڈیوائس فیس کی مد میں ایک،ایک روپیہ اکٹھا کر کے ایف بی آرنے کروڑوں کما لیے،  وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی کو تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔

پوائنٹ آف سیلزڈیوائس کے ذریعے ادائیگی پرہرانوائس پرایک روپیہ فیس ایف بی آرکو جاتی ہے،  گزشتہ مالی سال کے دوران پی اوایس فیس کی مد میں ایف بی آر نے 59 کروڑ 55 لاکھ 71 ہزار روپے وصول کیے۔

وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی 2022 سے 30 جون 2023 تک پی او ایس فیس کی مد میں 66 کروڑ 44 لاکھ 31 ہزار روپے وصول کیے گئے۔

30 ستمبر 2021 سے 30 جون 2022 تک پی او ایس فیس کی مد میں 24 کروڑ 1 لاکھ 30 ہزار روپے وصول کیے گئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پی او ایس فیس کی مد میں اکٹھی ہونے والی رقم ان لینڈ ریوینیو سروس ملازمین کی بہبود اور انعامی اسکیم اور میڈیا کیمپین پر بھی خرچ کی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔