- ملکی سیاسی صورتحال: وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی
- پی آئی اے کی ائرہوسٹس کروڑوں کے موبائل فون اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی
- باپ کی اپنی بیٹی سے محبت کی انوکھی مثال
- بیٹی کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی جھوٹی کال پر ماں شدت غم سے ہلاک
- برطانوی سیریز ’ڈاکٹر ہو‘ کی سب سے بڑی کلیکشن کا اعزاز امریکی باپ بیٹے کے نام
- بھارت: ایک کمرے اپارٹمنٹ کے کرائے نے صارفین کو چکرا دیا
- پاکستان ریلوے میں جعلی بھرتیاں، فرضی ڈیوٹی لگا کر لاکھوں روپے لوٹے گئے
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ برہان انٹرچینج اور ڈی چوک پر پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکنان گرفتار
- امریکا: بچوں کا ویکسینشن پروگرام اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- پی آئی اے میں 13 برس سے کوئی بھرتی نہیں ہوئی، جی ایم
- غار سے بچائے گئے 188 سالہ شخص کی ویڈیو وائرل، اصل حقیقت کیا؟
- شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلیے بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے
- اسرائیلی وزیراعظم نے میرے باتھ روم میں جاسوسی آلات لگائے تھے، بورس جانسن
- کم وقت میں اسٹرا سے جوس پینے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
- سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کیلیے منظور
- ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق
- انڈے کو بغیر ٹوٹے بلند ترین اونچائی سے گرانے کا نیا عالمی ریکارڈ
- 5 ہزار ٹپ نہ دینے پر نرس کی سفاکانہ غفلت؛ نومولود ہلاک
- ماہرین نے کافی اور تیز کولڈرنکس پینے کے نقصانات سے خبردار کردیا
- گوگل سرچ انجن میں نئے اے آئی فیچرز شامل
محکمہ آثار قدیمہ پنجاب کا تاریخی قلعہ شیخوپورہ کے تحفظ اور بحالی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور: محکمہ آثار قدیمہ پنجاب نے تاریخی قلعہ شیخوپورہ کے تحفظ اور بحالی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے حکام کا کہنا ہے قلعہ شیخوپورہ کی بحالی کا منصوبہ پاکستان کے قیمتی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے حامل ورثے کو آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ بنانے کے عزم کا اظہار کیا تھا جس کے تحت شیخوپورہ کے تاریخی قلعہ کی بحالی اور تحفظ پر کام شروع ہونے جارہا ہے۔
اس منصوبے میں ساختی مرمت، تاریخی خصوصیات کی بحالی اور تحفظ کی جدید تکنیکوں کا نفاذ شامل ہوگا نامور آثار قدیمہ کے ماہرین، تاریخ دانوں اور تحفظ کے ماہرین کی ایک ٹیم اس منصوبے کی سربراہی کرے گی کام اگلے ماہ شروع ہونے والا ہے اور اسے مکمل ہونے میں 18 ماہ لگیں گے حکومت نے اس اہم کوشش کے لیے خاطر خواہ بجٹ مختص کیا ہے۔
ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق شیخوپورہ قلعہ جسے مغل شہنشاہ جہانگیر نے 1619 میں بنایا تھا اور قریبی جنگلات میں شکار کی مہمات کے دوران سننے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا بعد ازاں اس نے اپنے پیارے ہرن مانس راج کی یاد میں ایک پانی کا تالاب ، بارہ دری اور ایک مینار تعمیر کروایا جو اب ہرن مینار کے نام سے مشہور ہے۔
بعد ازاں مہارانی جند کور کو ان کے اپنے بیٹے مہاراجہ کھرک سنگھ نے 1839 میں قلعہ شیخوپورہ میں قید کر دیا تھا قیام کے دوران مہارانی جند کور نے قلعہ کے اوپری حصے میں بہت سی رہائشی عمارتوں کی تعمیر کی نگرانی کی جنہیں پینٹنگ سے سجایا گیا تھا جو کہ شیخوپورہ کی عمدہ مثالیں ہیں۔
ڈی جی آرکیالوجی پنجاب ظہیر عباس ملک کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ثقافتی منظرنامے کو برقرار رکھنے اور خطے میں سیاحت کو راغب کرنے کے لیے یہاں بنائی گئی پینٹنگز اور اس عمارت کا تحفظ بہت ضروری ہے توقع ہے کہ تحفظ کے منصوبے سے سیاحت میں اضافے کے ذریعے مقامی معیشت کو فروغ ملے گا اور علاقے میں ہنر مند کاریگروں اور مزدوروں کے لیے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پراجیکٹ نہ صرف ہمارے ورثے کے ایک اہم حصے کو محفوظ رکھے گا بلکہ ملک بھر میں مستقبل کے تحفظ کی کوششوں کے لیے ایک ماڈل کے طور پر بھی کام کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔