یونس ڈاہری نے سیکریٹری سائٹ کا چارج سنبھال لیا

اسٹاف رپورٹر  پير 9 ستمبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  کراچی: سابق ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن یونس ڈاہری کو سیکریٹری سائٹ لمیٹڈ مقرر کردیا گیا جنہوں نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن سندھ محمد یونس ڈاہری نے سیکریٹری سائٹ لمیٹڈ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے پیر کے روز سائٹ لمیٹڈ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا اور وہاں موجود افسران اور عملے سے ملاقات کرکے آگاہی حاصل کی۔

واضح رہے کہ سابق ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن سندھ محمد یونس ڈاہری کو گزشتہ دنوں ہی سائٹ لمیٹڈ میں تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔