متحدہ عرب امارات میں 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں 12 ربیع الاوّل اتوار 15 ستمبر 2024 کو ہوگی


ویب ڈیسک September 09, 2024
متحدہ عرب امارات میں 12 ربیع الاوّل اتوار 15 ستمبر 2024 کو ہوگی

متحدہ عرب امارات نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی میں 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی آف ہیومن ریسورسز نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کی تعطیل کے لیے سرکلر جاری کردیا گیا۔

انسانی وسائل اور امارات کی وزارت نے اعلان کیا کہ اتوار 15 ستمبر 2024 کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی مناسبت سے سرکاری اداروں سمیت نجی شعبے کے ملازمین کے لیے بھی عام تعطیل ہوگی۔

یہ فیصلہ 2024 کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے سرکاری تعطیلات کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی قرارداد کے مطابق ہے۔

وزارت کے بیان میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور کو مبارک باد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اگلی عام تعطیل 2 اور 3 دسمبر کو قومی دن کے سلسلے میں ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں