وزیراعظم کا ٹرین کو بڑے حادثے سے بچانے والے گیٹ کیپر کو خراج تحسین

ویب ڈیسک  پير 9 ستمبر 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نواب شاہ ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کو حادثے سے بچانے والے گیٹ کیپر مدد علی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نواب شاہ کے ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے پھاٹک پر اپنی جان کی بازی لگاتے ہوئے شالیمار ایکسپریس کو بڑے حادثے سے بچانے والے گیٹ کیپر مدد علی کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ مدد علی نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سینکڑوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مدد علی نے اپنی ذمہ داریوں کو خلوص نیت سے نبھایا، ہم سب کو مدد علی جمالی کے بے لوث جذبے سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ ہفتہ 7 ستمبر کو کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو نوابشاہ ٹالپر پھاٹک کے مقام پر حادثہ پیش آتا تاہم گیٹ کیپر مدد علی نے حاضر دماغی اور جان کی پرواہ کیے بغیر ٹرین کو بروقت رکوادیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔