- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی
- پی ٹی آئی احتجاج؛ فیض آباد پر پولیس کیساتھ تصادم کا مقدمہ، 250 ملزمان نامزد
- عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
- راولپنڈی دوسرے روز بھی سیل؛ عدالتیں، اسکول، میٹرو سروس بند، سڑکیں سنسان
- راولپنڈی؛ سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملتوی
- شکریہ ٹیچر
- سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک
- اساتذہ کی انتھک محنت نوجوانوں میں ترقی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے، وزیراعظم
- برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا
- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
- اوورین کینسر سے بچاؤ کیلیے پہلی ویکسین تیاری پر کام جاری
- مخالف کھلاڑی کو کاٹنے والے فٹبالر پر پابندی عائد
- ٹیسلانے 27 ہزار سے زیادہ سائبر ٹرکس واپس منگوالیے
- پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان کے ٹاپ باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی
- کے الیکٹرک نے صارفین کیلیے ڈسکاؤنٹ پروگرام ’’اسٹار ریوارڈ‘‘ متعارف کرا دیا
- کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی شرح میں کمی کا مطالبہ
پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے نوجوان کا دیپالپور سے راولپنڈی پیدل سفر
لاہور: پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے دیپالپور کے نوجوان کا راولپنڈی کی طرف پیدل سفر جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق افواج پاکستان سے یکجہتی اور اظہار محبت کے لیے ایل ایل بی تھرڈ ائیر کے طالب علم حافظ ارشاد نے 6 ستمبر کو دیپالپور سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا، حافظ ارشاد پیر کے روز لاہور پہنچے جہاں چند گھنٹے قیام کے بعد دوبارہ اپنی منزل کی طرف چل پڑے، وہ رات مرید کے میں گزارنے کے بعد منگل کی صبح اپنی اگلی منزل کی طرف روانہ ہوں گے۔
حافظ ارشاد نے بتایا کہ وہ ممکنہ طور پر 18 ستمبر کو راولپنڈی پہنچیں گے، وہ روزانہ تقریباً 50 کلومیٹر سفر کررہے ہیں، پیدل سفر شروع کرنے سے قبل انہوں نے دیپالپور سے اوکاڑہ، لاہور اور راولپنڈی تک براستہ جی ٹی روڈ تمام روٹ کا جائزہ لیا اور طے کیا کہ وہ رات کن مقامات پرقیام کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کھانے کا کوئی سامان ساتھ لیکر نہیں چلے، صرف پانی کی بوتل ساتھ ہے، وہ جہاں پہنچتے ہیں لوگ ان کا والہانہ استقبال کررہے ہیں۔ خواہش ہے کہ راولپنڈی پہنچنے کے بعد ان کی آرمی چیف سے ملاقات ہوجائے، پاکستانی نوجوانوں کی طرف سے اظہار یکجہتی کا پیغام آرمی چیف تک پہنچاؤں گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اوکاڑہ کا ایک نوجوان عثمان ارشد اوکاڑہ سے خنجراب اور اوکاڑہ سے مکہ مکرمہ تک حج کی سعادت حاصل کرنے کےلیے پیدل سفر کرچکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔