- کم وقت میں ڈرون سے سب سے زیادہ ایموجیز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم
- وزیراعلی خیبرپختونخوا کا قافلہ راولپنڈی کے قریب پہنچ گیا، پولیس کی شدید شیلنگ
- اسلام آباد میں فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری
- وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ہار دیکھ کر بھارتی فیلڈر امپائرز سے الجھ پڑی
- اسرائیل کی بیروت حملے میں اہم حزب اللہ رہنما ہاشم صفی کی شہادت کی تصدیق
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی
- پی ٹی آئی احتجاج؛ فیض آباد پر پولیس کیساتھ تصادم کا مقدمہ، 250 ملزمان نامزد
- عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
- راولپنڈی دوسرے روز بھی سیل؛ عدالتیں، اسکول، میٹرو سروس بند، سڑکیں سنسان
- راولپنڈی؛ سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملتوی
- شکریہ ٹیچر
- سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک
- اساتذہ کی انتھک محنت نوجوانوں میں ترقی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے، وزیراعظم
- برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا
- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
موسمیاتی پیش گوئیوں کیلیے محکمہ موسمیات کا جدید آلات خریدنے کا فیصلہ
کراچی: موسمیاتی تغیر اور غیرمتوقع صورتحال کی قبل از وقت پیش گوئی کے لیے محکمہ موسمیات نے جدید آلات خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ موسمیات نے جدید سرویلنس ریڈارسمیت عصرحاضر کے جدید آلات خریدنےکا فیصلہ کرلیا، منصوبے کے تحت 300 آٹومیٹک ویدراسٹیشنزکی تنصیب ملک کے مختلف شہروں میں کی جائے گی جبکہ5فکسڈ سرویلنس ریڈارملک کے مختلف شہروں تنصیب کے علاوہ 3پورٹیبل سرویلنس ریڈار(تیز ترین کمپیوٹر نیٹ ورک کے حامل)بھی خریدے جائیں گے۔
ڈی جی محکمہ موسمیات صاحبزاد خان نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت میں بتایا کہ 2 ریڈارخیبرپختونخوا کے شہروں چراٹ، ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 بلوچستان کے شہروں کوئٹہ،گوادر جبکہ ایک ریڈار پنجاب کے شہر لاہورمیں نصب کیا جائےگا، کراچی میں پہلے ہی جدید ٹیکنالوجی کا حامل ریڈاراسٹیشن موجود ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 300 آٹومیٹک ویدر اسٹیشن میں سے سب سے زیادہ 105 بلوچستان میں لگائے جائیں گے، دیہی سندھ/ بشمول کراچی میں 85، خیبرپختونخوا میں 75 جبکہ پنجاب میں 35 آٹومیٹک ویدر اسٹشن نصب ہوں گے۔
جدید موسمیاتی آلات ورلڈ بینک کے تعاون سے نصب کیے جائیں گے، پاکستانی انجینئرز کےعلاوہ غیرملکی ماہرین منصوبےکی تکمیل میں معاونت کریں گے، جدید آلات سے مزید موسمیاتی نظام کا منصوبہ 3سال میں مکمل ہوگا جس پر14ارب روپے پاکستانی (50 ملین ڈالرز)کی لاگت آئی گی۔
ڈی جی میٹ صاحبزاد خان کا مزید کہنا ہے کہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچنے اور جدید آلات کےفعال ہونے کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے جس کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں بشمول بارش، ہواؤں،طوفانوں اورسمندر میں متفرق سرگرمیوں کے علاوہ ہوابازی کی صنعت سے متعلق بھی استفادہ کیا جائےگا۔
ڈی جی میٹ کا کہنا تھا کہ غیرمعمولی موسمی صورتحال کی بروقت آگاہی، درست تجزیے کےلیےمذکورہ آلات انتہائی معاون ثابت ہوں گے، جس کا نیٹ ورک ملک کے تمام شہروں کا احاطہ کرے گا اس کے نتیجے میں کسی بھی نظام کی مانیٹرنگ مذید بہتراندازمیں ہوسکے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔