- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی
- پی ٹی آئی احتجاج؛ فیض آباد پر پولیس کیساتھ تصادم کا مقدمہ، 250 ملزمان نامزد
- عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
- راولپنڈی دوسرے روز بھی سیل؛ عدالتیں، اسکول، میٹرو سروس بند، سڑکیں سنسان
- راولپنڈی؛ سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملتوی
- شکریہ ٹیچر
- سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک
- اساتذہ کی انتھک محنت نوجوانوں میں ترقی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے، وزیراعظم
- برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا
- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
- اوورین کینسر سے بچاؤ کیلیے پہلی ویکسین تیاری پر کام جاری
- مخالف کھلاڑی کو کاٹنے والے فٹبالر پر پابندی عائد
- ٹیسلانے 27 ہزار سے زیادہ سائبر ٹرکس واپس منگوالیے
- پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان کے ٹاپ باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی
- کے الیکٹرک نے صارفین کیلیے ڈسکاؤنٹ پروگرام ’’اسٹار ریوارڈ‘‘ متعارف کرا دیا
- کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی شرح میں کمی کا مطالبہ
پی آئی اے نے پاکستان ٹریول مارٹ کے ساتھ سیاحتی ایم او یو پر دستخط کردیے
کراچی: ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان کی قومی پرچم بردار کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے پاکستان ٹریول مارٹ کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری کی ہے پاکستان ٹریول مارٹ کے زیر اہتمام پاکستان کا سب سے بڑا ٹریول اینڈ ہاسپیٹلٹی ایکسپو منعقد کیا جارہا ہے۔
دونوں اداروں کے درمیان اس تعاون کا بنیادی مقصد پاکستان کو ایک اعلیٰ سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینا اور آئندہ پاکستان ٹریول مارٹ کے ایونٹ میں شرکت کرنے والے وفود کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کے تجربات کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات اور پی ٹی ایم کے سی ای او محمد علی ہمدانی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
تقریب میں سیاحت کی صنعت سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں جن میں پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی رانا آفتاب، ہاشو گروپ کے مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشنز کے نائب صدر علی ابراہیم، لتھوانیا کے اعزازی قونصل جنرل مسعود خان شامل تھے۔
پاکستان ٹریول مارٹ کے لانچ پارٹنر کے طور پر جو کہ 31 جنوری سے 2 فروری 2025 تک منعقد ہونے والی ایکسپو ہے پی آئی اے مندوبین کو خصوصی سہولیات فراہم کرے گا ایکسپو میں شرکت کرنے والوں کے لیے ایک ہموار سفری تجربے کو یقینی بنانے کے لیے ہوائی اڈوں پر مخصوص چیک ان کاؤنٹرز قائم کرے گی۔
پی آئی اے پاکستان کے اندر سفر کی سہولت کے لیے بھی سہولت فراہم کرے گا جس سے سیاحوں کے لیے ملک کے متنوع پرکشش مقامات کی سیر کرنا آسان ہو گا پی آئی اے اور پی ٹی ایم کے درمیان شراکت داری پاکستان کی سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اپنی طاقتوں کو یکجا کرکے دونوں تنظیموں کا مقصد بین الاقوامی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو راغب کرنا اور ملک کے بھرپور ثقافتی ورثے، دلکش مناظر اور روائتی گرم جوشی سے مہمان نوازی کرنا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔