راولپنڈی؛ تھانہ روات سے 24 مقدمات کا ریکارڈ چرانے پر تفتیشی افسران کے خلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک  پير 9 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

 راولپنڈی: تھانہ روات سے 24 مقدمات کا ریکارڈ چوری ہونے پر ایس ایچ او تھانہ روات کی مدعیت میں 3 تفتیشی افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ روات انسپکٹر زاہد ظہور کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 380 اور پولیس آرڈر کی دفعہ 155سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مقدمے میں سب انسپکٹر دانش جاوید، اے ایس ائی شاہد محمود اور اجمل حسین کو ملزم نامزد کیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ تینوں تفتیشی افسران نے 24مقدمات کا ریکارڈ چوری کرکے اپنے پاس رکھا ہوا ہےاور واپس نہیں کر رہے جس کی وجہ سے تفتیش مکمل نہیں ہو سکتی۔

متن مقدمہ کے مطابق سب انسپکٹر دانش جاوید کے پاس 8 مقدمات ، اے ایس آئی شاہد محمود کے پاس 13 جبکہ اجمل حسین کے پاس 3مقدمات کا ریکارڈ ہے تفتیشی افسران کو متعدد بار مقدمات کا ریکارڈ واپس کرنے کا کہا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔