پنجاب حکومت کی مفتی عبدالقوی کو نمبر پلیٹ اسکیم کا سفیر مقرر کرنے کی تردید

ویب ڈیسک  پير 9 ستمبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مفتی عبدالقوی کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا سفیر مقرر کرنے کی تردید کردی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ایسی کوئی تقرری نہیں کی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محکمے میں موجود کسی شخص نے بغیر اجازت ایسی حرکت کی ہے تو اسکے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ میڈیا پر مفتی عبدالقوی کو محکمہ ایکسائز پنجاب کی وینیٹی نمبر پلیٹس اسکیم کا سفیر مقرر کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔