جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک  پير 9 ستمبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرسیف نے شیرافضل مروت اور شعیب شاہین کی گرفتاری پر ردعمل  دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ 

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ شیرافضل مروت اور شعیب شاہین کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں، پی ٹی آئی رہنماؤں کو کامیاب جلسے کی سزا دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے، جعلی حکومت قصداً حالات خراب کررہی ہے اور حالات خراب کرکے اپنی ڈوبتی سلطنت کو مزید سانسیں دینے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت کی حرکتوں سے لگتا ہے کہ وہ خودکشی کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جعلی حکومت کی فسطائیت پر خاموش نہیں بیٹھے گی اور حالات کی ذمے دار جعلی حکومت  ہوگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔