اگست میں ترسیلات زر کی مد میں 2.9 ارب ڈالر موصول

بزنس رپورٹر  پير 9 ستمبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: اگست 2024ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زرکی مد میں 2.9 ارب ڈالر موصول ہوئے۔

اگست 2024ء کے دوران ترسیلات زر میں سال بہ سال 40.5 فیصد نمو ہوئی، مالی سال 25ء کے ابتدائی دو ماہ کے دوران کارکنوں کی ترسیلات مجموعی طور پر 5.9 ارب ڈالر رہیں جو مالی سال 24ء کے ابتدائی دو ماہ کے دوران آنے والی 4.1 ارب ڈالر ترسیلات کے مقابلے میں 44.0 فیصد اضافہ ہے۔

اگست2024ء میں ترسیلات زر کی رقوم کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (713.1 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات ( 538.4 ملین ڈالر)، برطانیہ ( 474.8 ملین ڈالر) اور امریکا ( 322.4 ملین ڈالر) شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔