کراچی میں ٹریفک حادثات سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  پير 9 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ایمپریس مارکیٹ نعمان سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 45 سالہ ثوبیہ کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ موٹر سائیکل سے گرنے کا بتایا جا رہا ہے۔

ناظم آباد ایک نمبر پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جائی گئی چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 70 سالہ عبدالستار کے نام سے کی گئی

اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے دریں اثنا بلوچ کالونی ایکسپریس وے نجی یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ کامران کے نام سے کی گئی حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔