رشمیکا مندانا کا پچھلے ماہ چھوٹے ایکسیڈنٹ کا شکار ہونے کا انکشاف

اداکارہ نے انسٹاگرام اور ایکس پر اپنی صحت کے بارے میں پرستاروں کو آگاہ کیا لیکن حادثے کی تفصیلات نہیں بتائیں


ویب ڈیسک September 09, 2024
فوٹو : فائل

بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کا گزشتہ ماہ چھوٹا سا ایکسیڈنٹ ہوا تھا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اور ایکس پر اپنی صحت کے بارے میں پرستاروں کو آگاہ کیا لیکن حادثے کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ بہتر ہیں اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر آرام کر رہی ہیں۔

رشمیکا مندانا کا تعلق جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک سے ہے اور ان کی عمر 28 سال ہے، انہوں نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں انہوں نے چشمہ لگایا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں