بلدیہ نیول کالونی میں 3 منزلہ عمارت کی چھت سے گر کر خاتون جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  پير 9 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی:  

بلدیہ نیول کالونی میں تین منزلہ عمارت کی چھت سے پراسرار طور پر گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سعید آباد کے علاقے بلدیہ نیول کالونی میں قائم تین منزلہ رہائشی عمارت کی چھت سے گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لائی گئی۔

ایس ایچ او سعید آباد قمر کیانی نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 28 سالہ ثنا زوجہ وسیم کے نام سے کی گئی جبکہ اہلخانہ نے بتایا کہ متوفیہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھی جس کا علاج بھی چل رہا تھا جبکہ اہلخانہ واقعہ کو بلندی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔

تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔