بجلی کی عدم فراہمی پر شاہین کمپلیکس پر احتجاج، ٹریفک معطل

اسٹاف رپورٹر  منگل 10 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: شاہین کمپلیکس چوک پر ریلوے کالونی کے مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کر کے ٹریفک معطل کر دیا۔

آئی آئی چندریگر روڈ شاہین کمپلیکس چوک پر ریلوے کالونی کے مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کر کے ٹریفک معطل کر دیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور فوری طور پر ٹریفک کو متبادل راستوں کھجور چوک سے ایوان صدر روڈ اور ایم آر کیانی چوک سے ایس ایم لا کالج کی جانب موڑ دیا۔

تاہم، ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔جبکہ احتجاج میں ریلوے کالونی کے مکینوں کی بڑی تعداد نے شاہین کمپلیکس چوک پر متعلقہ حکام کے خلاف نعرے لگائے اور فوری طور پر بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کی اطلاع  ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو بات چیت کے بعد منتشر کر کے ٹریفک بحال کرا دیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔