کراچی: منگھوپیر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی

اسٹاف رپورٹر  منگل 10 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: منگھوپیر محمد خان کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا۔

منگھوپیر کے علاقے محمد خان کالونی گلشن چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔

مضروب کی شناخت دین بادشاہ کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی تاہم منگھوپیر پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔