شمالی کوریا، سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات کیوں نہیں کیے، 30 افسران کو پھانسی

ویب ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

سیئول: جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سیلاب سے قبل حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر 30 افسران کو پھانسی دے دی ہے۔

ذرائع ابلاغ اور جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ 30 افسران کو پھانسی شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کے حکم پر دی گئی ہے۔

شمالی کوریا میں رواں سال جولائی میں تباہ کن سیلاب سے ہزاروں گھر تباہ ہونے کے علاوہ 1500 سے زائد افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے تھے۔

جنوبی کوریا کا دعویٰ ہے کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن نے اس تباہی پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔

شمالی کوریا کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔