ارشد قتل سے قبل عمران کو کچھ بڑا ہونے کا علم تھا، فیصل واوڈا

مانیٹرنگ ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اینکر پرسن اور صحافی ارشد شریف کے قتل سے قبل پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کو معلوم تھا کہ کچھ بڑا ہونے جارہا ہے۔

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل سے پہلے عمران خان کو معلوم تھا کہ کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے فیصل واوڈا نے عمران خان کی ایک آڈیو کلپ بھی پروگرام میں چلوانے کے لیے  بھیجی جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں احتجاج کا 30 اکتوبر کو یا پھر اتوار کو اعلان کروں گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ علی امین کے بیان کے بعد اب پی ٹی آئی کے پاس راہ فرار نہیں ہے۔   9 مئی انھوں نے ہی کیا ہے۔  یہی مائنڈ سیٹ ہے۔ اس بیان کے بعد بانی پی ٹی آئی کی زندگی کی ذمے داری علی امین پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا  اصل میں گنڈاپور پکڑے گئے ہیں فیض کے ساتھ کمیونیکیشن میں۔ جنرل (ر) فیض کو پتا ہے ان کے وزیراعلیٰ کے دن گنے جا چکے ہیں۔  وہ اور اس کا بھائی جو کرپشن کر رہے ہیں دنیا کو پتا ہے۔  الیکشن کمیشن کے پاس ان کے اثاثوں کے معاملے پر نا اہلی بنتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔