علی امین گنڈاپور کئی گھنٹے کی گمشدگی کے بعد سامنے آگئے، پشاور میں موجود

ویب ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2024
 (فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ان کا اپنے بھائی کے ساتھ رابطہ ہو گیا ہے، اور سات گھنٹے بعد ان کا موبائل آن ہو چکا ہے۔

مشیر اطلاعات کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کی گمشدگی کا دعوی

واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں جلسے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقریر کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

چند گھنٹوں قبل علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی افواہیں سامنے آئیں تھی، بیرسٹر سیف نے بھی ان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا، لیکن صاحبزادہ حامد رضا نے ان کی گرفتاری کی تردید کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔