میتھین گیس خارج کرنے والے 1 لاکھ کنوؤں کو بند کرنے کا منصوبہ

ایڈنبرا کی Heriot-Watt یونیورسٹی سے متصل ٹیکنالوجی کمپنی، ’راکٹ‘ نے اس منصوبے کا اعلان کیا


ویب ڈیسک September 10, 2024
[فائل-فوٹو]

ٹیکنالوجی کے ماہرین نے اگلی دہائی میں 100,000 میتھین گیس خارج کرنے والے قدرتی کنوؤں کو سیل کرنے کا منصوبوں بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈنبرا یونیورسٹی کے محققین نے اگلی دہائی میں 100،000 میتھین خارج کرنے والے کنوؤں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لاکھوں ٹن گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روکا جا سکے۔

ایڈنبرا کی Heriot-Watt یونیورسٹی سے متصل ایک کلین ٹیکنالوجی کمپنی، 'راکٹ' نے اپنے اس منصوبے کا انکشاف کیا۔

ٹیم نے پیش گوئی کی ہے کہ اس تکنیک سے ہزاروں سالوں تک زہریلی گرین ہاؤس گیسوں کو زیر زمین گہرائی میں بند کیا جاسکتا ہے۔

راکٹ کمپنی کے اس مںصوبے کو اسکاٹش انٹرپرائز کے ہائی گروتھ اسپن آؤٹ پروگرام میں قبول کر لیا گیا ہے جس میں اس منصوبے کو بڑھانے کے لیے £ 75,000 کی فنڈنگ بھی منظوری کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں