ایک دن میں درجنوں دانت نکلوانے اور امپلانٹس لگوانے والا شہری چل بسا

ویب ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

ژی جیانگ: چین میں ایک معمر شہری ایک دن میں 23 دانت نکالنے اور 12 امپلانٹس لگوانے کے کچھ ہی دن بعد انتقال کرگیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق چینی حکام ایک ایسی معمر شخص کے کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں جو ڈینٹل کلینک میں ایک ہی دن میں 23 دانت نکالنے اور 12 ایمپلانٹس لگوانے کے 13 دن بعد انتقال کر گیا۔

چین کے صوبہ ژی جیانگ کے یونگ کانگ شہر کی رہائشی محترمہ شو نے حال ہی میں اپنے والد کی موت کے بعد مقامی ڈینٹل کلینک کے خلاف میونسپل ہیلتھ بیورو میں شکایت درج کرائی ہے۔

خاتون نے ثبوت پیش کیے کہ ان کے والد کے ایک ہی سیشن میں 23 دانت نکالے گئے اور 12 نئے دانت لگائے گئے جس کی وجہ سے وہ موت سے قبل شدید تکلیف میں مبتلا رہے۔

محترمہ شو نے حکام کو بتایا کہ 28 اگست کو انکے والد کو ہارٹ اٹیک ہونے سے پہلے اپنی زندگی کے آخری 13 دنوں میں دردناک درد کا سامنا کرنا پڑا۔ لہٰذا وہ چاہتی ہیں کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔