نیب ترامیم بحالی؛ احتساب عدالت راولپنڈی میں 27 ریفرنسز غیر مؤثر

ویب ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2024
(فائل : فوٹو)

(فائل : فوٹو)

 راولپنڈی: نیب ترامیم بحالی کے بعد احتساب عدالت میں 27 ریفرنسز غیر مؤثر ہو گئے۔

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کے سلسلے میں انٹرا کورٹ اپیل منظور ہونے کے نتیجے میں نیب ترامیم بحال ہونے سے احتساب عدالت راولپنڈی میں زیر سماعت 27 ریفرنسز غیر مؤثر ہو گئے جو نیب کو واپس بھیجے جائیں گے۔

احتساب عدالت راولپنڈی میں زیر سماعت ریفرنسز کی تعداد اب 3 رہ گئی ہے۔ احتساب عدالت کے جج قمر زمان نے بھی مدت تعیناتی مکمل ہونے پر چارج چھوڑ دیا، جس کے بعد

احتساب عدالت راولپنڈی میں جج کی سیٹ خالی ہے۔

اسی طرح راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بھی جج کی سیٹ خالی ہے۔ احتساب اور انسداد دہشت گردی عدالتوں میں ججز تعیناتی کا پراسس شروع کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔