- اسلام آباد میں فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری
- وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ہار دیکھ کر بھارتی فیلڈر امپائرز سے الجھ پڑی
- اسرائیل کی بیروت حملے میں اہم حزب اللہ رہنما ہاشم صفی کی شہادت کی تصدیق
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی
- پی ٹی آئی احتجاج؛ فیض آباد پر پولیس کیساتھ تصادم کا مقدمہ، 250 ملزمان نامزد
- عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
- راولپنڈی دوسرے روز بھی سیل؛ عدالتیں، اسکول، میٹرو سروس بند، سڑکیں سنسان
- راولپنڈی؛ سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملتوی
- شکریہ ٹیچر
- سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک
- اساتذہ کی انتھک محنت نوجوانوں میں ترقی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے، وزیراعظم
- برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا
- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
- اوورین کینسر سے بچاؤ کیلیے پہلی ویکسین تیاری پر کام جاری
- مخالف کھلاڑی کو کاٹنے والے فٹبالر پر پابندی عائد
مالی سال کے آغاز ہی سے ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد: ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے آغاز ہی سے خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے بہترین حکومتی حکمت عملی کے باعث رواں مالی سال کے آغاز میں ہی پاکستان کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق ملکی تجارتی اشیا کی برآمدات گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14 فیصد بڑھ گئیں۔ اگست 2024ء میں برآمدات 620 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 5.1 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں
برآمدات میں اضافے کی وجہ سے پاکستان کا تجارتی خسارہ مالی سال2024-25 ء کے آغاز میں 3.751 بلین ڈالرسے کم ہو کر 3.6 بلین ڈالر تک پہنچ گیا جس میں 4.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔
اگست میں ہائی ڈیوٹی والی اشیا مثلاً گاڑیاں، گھریلوبرقی آلات اوردیگراشیا جیسے گارمنٹس، فیبرکس اور جوتوں کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر 1.3 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اسی سلسلے میں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے حکومت ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے مسلسل جدوجہد اورمختلف اقدامات پر غور کر رہی ہے ۔
حال ہی میں ملکی برآمدات اور معیشت کے فروغ کے لیے تجارتی لبرلائزیشن کے منصوبے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ تجارتی لبرلائزیشن منصوبہ جدت پسندی کا استعمال کرتے ہوئے برآمداتی اشیا میں اضافے کے ذریعے معاشی ترقی کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔
برآمدات میں اضافے، صنعتی بحالی اورصنعت کاروں کو مالی مراعات فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم کے اس اقدام کی بدولت معیشت میں استحکام آئے گا۔ معیشت کی مضبوطی کے لیے کیے جانے والے حکومتی اقدامات کی بدولت گزشتہ چند مہینوں میں پاکستان کے بیرونی قرضے میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ملک کی معاشی ترقی کے لیے کی جانے والی حکومتی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔