6 برس سے مفرور خطرناک اشتہاری مجرم سعودی عرب سے گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2024
اشتہاری مجرم کو سعودی پولیس کی مدد سے گرفتار کیا گیا،ترجمان پنجاب پولیس:فوٹو:ایکسپریس نیوز

اشتہاری مجرم کو سعودی پولیس کی مدد سے گرفتار کیا گیا،ترجمان پنجاب پولیس:فوٹو:ایکسپریس نیوز

 لاہور: پنجاب پولیس اسپشل سیل نے 6 برس سے مفرور خطرناک اشتہاری مجرم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری غلام عباس 2018 سے گوجرانوالہ پولیس کو خاتون کے اغواء اور اقدام  قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا ۔ اسپیشل آپریشنز سیل نے انٹر پول سے مجرم اشتہاری کا ریڈ نوٹس جاری کروایا۔ سعودی پولیس کے ساتھ قریبی رابطوں  سے مجرم کو  گرفتارکر لیا گیا ، سعودی ٹیم نے پاکستانی مجرم کو ڈی پورٹ کردیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم نے ائیر پورٹ سے اشتہاری کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ رواں سال بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 70 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔