گزشتہ شب جو کچھ ہوا وہ بدترین ڈکٹیٹرشپ میں بھی نہیں ہوا بیرسٹر سیف

پارلیمنٹ سے معزز اراکین کو اٹھاتے رہے جب کہ اسپیکر ہاتھوں پہ ہاتھ دھرے تماشا دیکھتے رہے، مشیر اطلاعات پختونخوا


ویب ڈیسک September 10, 2024
اسلام آباد کے ایوانوں میں رات بھر لاقانونیت راج کرتی رہی، بیرسٹر سیف (فوٹو: فائل)

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گزشتہ شب جو کچھ ہوا وہ بدترین ڈکٹیٹرشپ میں بھی کبھی نہیں ہوا۔


تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت جتنی بھی فسطائیت دکھائے، پی ٹی آئی ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ جعلی حکومت کی فسطائیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو مزید تقویت بخشتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ کل رات جعلی حکومت نے جمہوریت کا جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکال دیا۔ اسلام آباد کے ایوانوں میں رات بھر لاقانونیت راج کرتی رہی۔ پارلیمنٹ پر شب خون مارکر بے توقیری کی گئی۔ پارلیمنٹ سے معزز اراکین کو اٹھاتے رہے جب کہ اسپیکر ہاتھوں پہ ہاتھ دھرے تماشا دیکھتے رہے۔


بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کل رات جوا ہوا وہ کبھی بدترین ڈکٹیٹرشپ میں بھی نہیں ہوا ہے۔ ہمارے معزز وکلا اور اراکین پارلیمنٹ کو بے توقیری کے ساتھ اٹھایا گیا۔ ایک جلسے کی کامیابی سے بد حواسی کا یہ عالم ہے۔ عمران خان کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں