بلوچستان کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کیلیے پارلیمنٹرینز کی بیٹھک

ویب ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 کوئٹہ: بلوچستان کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کے لیے پارلیمنٹرینز کی بیٹھک ہوئی، جس میں نشستوں میں اضافے کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ترمیمی بل منظور کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بلوچستان کی نشستیں بڑھانے سے متعلق پارلیمنٹرینز کے اہم اجلاس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، بی اے پی، اے این پی ،نیشنل پارٹی کے رہنما شریک تھے۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما جان محمد بلیدی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ترمیمی بل کو دوبارہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کرائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔