پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں؛ خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

ویب ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2024
ایجنڈے میں وقفہ سوالات، توجہ دلاؤ نوٹس، تحریک التوا اور تحریک استحقاق شامل

ایجنڈے میں وقفہ سوالات، توجہ دلاؤ نوٹس، تحریک التوا اور تحریک استحقاق شامل

 پشاور: پی ٹی آئی رہنماؤں کی اسلام آباد سے گرفتاریوں کے تناظر میں خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اجلاس سہ پہر 3 بجے طلب کیا۔ یہ اجلاس ہنگامی طور پر طلب کیا گیا ہے۔

معمول کے مطابق ایجنڈے میں وقفہ سوالات، توجہ دلاؤ نوٹس، تحریک التوا اور تحریک استحقاق شامل ہیں۔

اسمبلی کا اجلاس 23 ستمبر تک ملتوی کیا گیا تھا لیکن رات گئے ہنگامی اجلاس آج بلانے کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہو کر سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔