بھارت میں اقلیتوں کومذہبی رسومات کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے، راہول گاندھی

ویب ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2024
بی جے پی نے بیان پر راہول گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے:فوٹو:فائل

بی جے پی نے بیان پر راہول گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے:فوٹو:فائل

نئی دہلی: کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا  ہے۔

راہول گاندھی نے امریکا میں مذہبی آزادی کے حوالے سے منعقد تقریب میں کہا کہ بھارت میں اس وقت اس بات پرجنگ ہے کہ کیا سکھوں کو پگڑی پہننے، گرودوارے جانے اور کڑا پہننے کی اجازت ہونا چاہیے یا نہیں۔ اور یہ بات صرف سکھوں تک محدود نہیں تمام مذاہب پر لاگو ہو رہی ہے۔ بھارت کو مذہبی رواداری سے متعلق اس وقت اس صورتحال کا سامنا ہے۔

حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے راہول گاندھی کے بیان پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غیرملکی ایجنٹ قرار دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔