- سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک
- اساتذہ کی انتھک محنت نوجوانوں میں ترقی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے، وزیراعظم
- برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا
- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
- اوورین کینسر سے بچاؤ کیلیے پہلی ویکسین تیاری پر کام جاری
- مخالف کھلاڑی کو کاٹنے والے فٹبالر پر پابندی عائد
- ٹیسلانے 27 ہزار سے زیادہ سائبر ٹرکس واپس منگوالیے
- پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان کے ٹاپ باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی
- کے الیکٹرک نے صارفین کیلیے ڈسکاؤنٹ پروگرام ’’اسٹار ریوارڈ‘‘ متعارف کرا دیا
- کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی شرح میں کمی کا مطالبہ
- سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
- وزیر داخلہ کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ
- قصور میں ناکہ زن ڈاکو نے درجنوں راہگیروں کو لوٹ لیا، پولیس کا کارروائی سے انکار
- وفاقی حکومت کا لیہ میں سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ
- ایف بی آر اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیکس اتھارٹیز کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا
- شہریوں کے نام پر جاری غیر قانونی سمیں افغان باشندے کو فروخت کیے جانے کا انکشاف
آل بلوچستان علما و مشائخ کنونشن؛ ملک میں قیام امن کیلیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
کوئٹہ: آل بلوچستان علما و مشائخ کنونشن میں شرکا نے ملک میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
بیوٹمز یونیورسٹی کے مارخور آڈیٹوریم میں منعقدہ کنونشن میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق خان اچکزئی مہمان خصوصی تھے۔ کنونشن میں صوبے کے نامور علمائے کرام نے شرکت کی، جن میں مولانا محمد طیب، مولانا عبدالغفور روپڑی، پیر محمد فرید الدین، مولانا محمد اسماعیل، ابو خیر زبیر بریلوی اور علامہ شبیر حسین میثمی شامل تھے۔ دیگر شرکا میں صوبائی وزیر صادق عمرانی، مینا مجید اور عبد المجید بادینی اور وزیرِ اعلیٰ کے مشیر حاجی نسیم الرحمٰن بھی شامل تھے۔
کنونشن کے شرکا نے وطن عزیز میں امن قائم کرنے میں کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے قیام امن اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں شرکا نے مسلم امہ کے اتحاد کے لیے کام کرنے کا عہد کیا اور کہا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل صرف قرآن و سنت میں ہے۔
شرکا نے ناموس رسالت اور ناموس صحابہ کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کی اپیل کرتے ہوئے سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے متعلق اجتماعات کا انعقاد کرنے پر اتفاق کیا۔ کنونشن میں بین الصوبائی اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔