- وزیرستان میں فورسز اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ہار دیکھ کر بھارتی فیلڈر امپائرز سے الجھ پڑی
- اسرائیل کی بیروت حملے میں اہم حزب اللہ رہنما ہاشم صفی کی شہادت کی تصدیق
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی
- پی ٹی آئی احتجاج؛ فیض آباد پر پولیس کیساتھ تصادم کا مقدمہ، 250 ملزمان نامزد
- عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
- راولپنڈی دوسرے روز بھی سیل؛ عدالتیں، اسکول، میٹرو سروس بند، سڑکیں سنسان
- راولپنڈی؛ سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملتوی
- شکریہ ٹیچر
- سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک
- اساتذہ کی انتھک محنت نوجوانوں میں ترقی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے، وزیراعظم
- برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا
- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
- اوورین کینسر سے بچاؤ کیلیے پہلی ویکسین تیاری پر کام جاری
- مخالف کھلاڑی کو کاٹنے والے فٹبالر پر پابندی عائد
- ٹیسلانے 27 ہزار سے زیادہ سائبر ٹرکس واپس منگوالیے
شان، بابراعظم کی کپتانی کا مستقبل؛ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرلیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتانی کے فرائض نبھانے والے شان مسعود اور وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو عہدے سے ہٹانے کی قیاس آرائیاں محض افواہیں ہیں، ہیڈکوچ جیسن گلیسپی اور وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن دونوں کپتانوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ دونوں فارمیٹس کے ہیڈکوچز کیساتھ کپتانوں کو تبدیل کرنے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے کیونکہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کپتانی کا فیصلہ کوچز اور سلیکٹرز پر چھوڑ دیا ہے۔
مزید پڑھیں: رمیز راجا نے شان مسعود کو تنقید کا نشانہ بناڈالا
جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن کا کہنا ہے کہ شان مسعود اور بابراعظم کو کپتان برقرار رکھا جائے اور جلد بازی کے فیصلوں سے گریز کیا جائے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس ماہ کے آخر میں لاہور میں ہونے والی آئندہ “کرکٹ کنکشن” ورکشاپ میں کپتانوں کی تبدیلی کے موضوع پر بات کرنے کی توقع نہیں ہے۔ اس ورکشاپ کا مقصد ڈومیسٹک کرکٹ کے معیارات کو بین الاقوامی توقعات کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے اور اس میں ڈومیسٹک ٹیم کے کوچز، سلیکٹرز، اور کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے ان پٹ شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں: کیا شاہین کا بابراعظم کے بعد شان مسعود سے بھی جھگڑا ہوگیا؟
خیال رہے کہ بنگلادیش کیخلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست اور ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں بابراعظم کی قیادت میں ناقص پرفارمنس کے بعد کپتانوں کی تبدیلی کی باز گشت سنائی دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں: شان، بابراعظم کو ڈومیسٹک میں کپتانی کیوں نہیں دی گئی؟
واضح رہے کہ چیمپئینز ون ڈے کپ میں دونوں کرکٹرز کو ٹیموں کی کپتانی نہ دینے پر فینز اور سابق کرکٹرز نے اشارہ سمجھا تھا کہ انہیں بورڈ کی جانب سے کپتانی سے ہٹائے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔