- راولپنڈی؛ سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملتوی
- سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک
- اساتذہ کی انتھک محنت نوجوانوں میں ترقی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے، وزیراعظم
- برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا
- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
- اوورین کینسر سے بچاؤ کیلیے پہلی ویکسین تیاری پر کام جاری
- مخالف کھلاڑی کو کاٹنے والے فٹبالر پر پابندی عائد
- ٹیسلانے 27 ہزار سے زیادہ سائبر ٹرکس واپس منگوالیے
- پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان کے ٹاپ باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی
- کے الیکٹرک نے صارفین کیلیے ڈسکاؤنٹ پروگرام ’’اسٹار ریوارڈ‘‘ متعارف کرا دیا
- کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی شرح میں کمی کا مطالبہ
- سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
- وزیر داخلہ کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ
- قصور میں ناکہ زن ڈاکو نے درجنوں راہگیروں کو لوٹ لیا، پولیس کا کارروائی سے انکار
- وفاقی حکومت کا لیہ میں سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ
کیویز کیخلاف بھارت میں میزبانی؛ افغان ٹیم کے گلے پڑ گئی
افغانستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف تاریخی ٹیسٹ میں فتح خواب ادھورا رہنے کا امکان ہے۔
نوئیڈا میں نیوزی لینڈ کے خلاف واحد تاریخی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرنے والے افغان بورڈ کے اہلکار نے بھارتی بورڈ کی جانب سے غیرمناسب وینیو دینے پر تنقید کے نشتر چلادیے۔
افغان بورڈ اہلکار کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچ کا پہلا روز گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا جبکہ دوسرے روز گراؤنڈ کے حالات کھیل کیلئے مناسب نہیں۔
مزید پڑھیں: افغانستان نے کیویز کو حیران کرنے کا خواب دیکھ لیا
انہوں نے کہا کہ پہلے روز بھی میدان کے خشک ہونے کے انتظار میں گزرا جبکہ دوسرے دن کے کھیل کا فیصلہ بھی امپائرز کی انسپیکشن کے بعد ہوگا۔
بورڈ اہلکار نے کہا کہ وہ اس اسٹیڈیم میں کبھی واپس نہیں آئیں گے، ہمیں اس اسٹیڈیم میں شدید مشکلات ہیں۔ یقین دہانی کے باوجود کوئی مناسب حل نہیں نکالا گیا۔
مزید پڑھیں: راشد خان ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے افغان ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، مگر کیوں؟
بورڈ نے مزید کہا کہ یہ میچ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور بدانتظامی کو دیکھتے ہوئے دوبارہ اس مقام پر نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قبل ازیں نکاسی کا نامناسب انتظام، گیلی آؤٹ فیلڈ سمیت دیگر سہولیات کا فقدان ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان نے بھارت کے شہر نوئیڈا کے اسٹیڈیم میں کیویز کیخلاف ہوم ٹیسٹ کا منصوبہ بنایا تھا جو کہ ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔