دبئی کی شہزادی نے 'طلاق' پرفیوم لانچ کردیا

ویب ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2024
شہزادی نے انسٹاگرام پر اپنے برانڈ ایم 1 کے تحت متعارف کروایا (فوٹو: فائل)

شہزادی نے انسٹاگرام پر اپنے برانڈ ایم 1 کے تحت متعارف کروایا (فوٹو: فائل)

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ نے ‘طلاق’ کے نام سے پرفیوم متعارف کروا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے نئے پرفیوم کی لانچ کا اعلان کیا ہے۔
دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنے برانڈ ایم 1 کے تحت اس پرفیوم کو متعارف کروایا ہے۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اور انسٹاگرام پر 9.8 لاکھ فالوورز رکھنے والی شہزادی نے اپنے پرفیوم کی لانچ سے قبل اس حوالے سے ابتداً ایک ویڈیو جاری کی تھی۔

مزید پڑھیں: دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کا شادی کے ایک سال بعد ہی طلاق کا اعلان

مذکورہ ویڈیو میں ٹوٹے ہوئے شیشے، کالی پنکھڑیاں اور ایک بلیک پینتھر کا ایک مونٹیج دکھایا گیا تھا۔

شہزادی نے بوتل کی رونمائی کردی ہے جس کا رنگ سیاہ ہے اور اس پر ‘ڈائیوورس’ تحریر ہے۔

واضح رہے کہ جولائی میں شیخہ مہرہ نے محض شادی کے ایک سال بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کردیا تھا جبکہ جوڑے کے ہاں مئی 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔


View this post on Instagram

A post shared by @mahraxm1

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔