پنجاب کے 15اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری

ویب ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2024
پولیو مہم 15 ستمبر تک جاری رہے گی:فوٹو:فائل

پولیو مہم 15 ستمبر تک جاری رہے گی:فوٹو:فائل

 لاہور: پنجاب کے 15اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری پے۔ پہلے روز 38لاکھ بچوں کو ویکسیئن کے قطرے پلائے گئے۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبے میں جاری انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ صحت کے حکام نے انسداد پولیو مہم کے بارے میں بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں انسداد پولیو مہم کے دوران ایک کروڑ 39 لاکھ بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

بریفنگ کے مطابق مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم 15ستمبر تک جاری رہے گی۔ دیگر 12اضلاع میں مہم 13ستمبر تک جاری رہے گی۔ان اضلاع میں اٹک، بہاولپور، بہاولنگر، چکوال، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، ملتان، مظفر گڑھ، اوکاڑہ، راجن پور، رحیم یار خان اور شیخو پورہ شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔