- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی
- پی ٹی آئی احتجاج؛ فیض آباد پر پولیس کیساتھ تصادم کا مقدمہ، 250 ملزمان نامزد
- عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
- راولپنڈی دوسرے روز بھی سیل؛ عدالتیں، اسکول، میٹرو سروس بند، سڑکیں سنسان
- راولپنڈی؛ سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملتوی
- شکریہ ٹیچر
- سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک
- اساتذہ کی انتھک محنت نوجوانوں میں ترقی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے، وزیراعظم
- برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا
- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
- اوورین کینسر سے بچاؤ کیلیے پہلی ویکسین تیاری پر کام جاری
- مخالف کھلاڑی کو کاٹنے والے فٹبالر پر پابندی عائد
- ٹیسلانے 27 ہزار سے زیادہ سائبر ٹرکس واپس منگوالیے
- پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان کے ٹاپ باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی
- کے الیکٹرک نے صارفین کیلیے ڈسکاؤنٹ پروگرام ’’اسٹار ریوارڈ‘‘ متعارف کرا دیا
- کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی شرح میں کمی کا مطالبہ
پنجاب کابینہ نے پہلی موسمیاتی تبدیلی پالیسی اور ایکشن پلان کی منظوری دے دی
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے پہلی موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی اور ایکشن پلان کی منظوری دے دی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کا پہلا ایکشن پلان اور اپنی نوعیت کی پہلی جامع پالیسی تیار کر لی گئی۔ ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے وسائل بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب ایکشن پلان اور کلائمٹ ریزیلی انٹ پنجاب پالیسی کا باضابطہ اجرا کریں گی۔
صفحات پر مشتمل پالیسی میں موسمیاتی تبدیلیوں کے تمام پہلوﺅں اور ان کے حل کے لئے عملی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں ۔ ملکی اور غیرملکی ماہرین سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسی اور ایکشن پلان تیار کیا گیا۔ 30 عالمی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے ایکشن پلانز، معاہدوں، پالیسی دستاویزات اور وعدوں کو کلائمیٹ ریزلینٹ پنجاب پالیسی اور ایکشن پلان میں شامل کیا گیا ہے
عالمی ماحولیاتی ڈونرز، سول سوسائیٹی، محقی، ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ملکی تنظیموں کی تجاویز بھی شامل کی گئی ہیں ۔ پالیسی میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے، روک تھام، جنگلات، جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ، فضائی وآبی آلودگی کے سدباب کے اقدامات شامل ہیں ۔
پنجاب قومی جی ڈی پی میں 54.2 فی صد حصہ ڈالتا ہے موسمیاتی تبدیلیاں اس کی ترقی کی شرح کو متاثر کررہی ہیں۔ وسطی اور مشرقی پنجاب میں 7 لاکھ شہری گرمی کی شدید لہر(ہیٹ ویو) کے خطرے کا شکار ہیں ۔ پنجاب میں موسمیاتی تبدیلیوں سے فصلوں کے نقصانات، سیلاب سے تباہی اور بارشوں کی شدت کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے ساڑھے 51 کروڑ ڈالر کے مالی نقصانات کا تخمینہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔