- بھارت؛ میگھالیہ میں بارشی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک
- تھائی لینڈ میں سیلاب سے 26 افراد ہلاک، 30 ہزار خاندان متاثر
- کراچی؛ صدر میں ریگل چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی
- نیوکراچی؛ گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار، چھالیے کی بھاری مقدار برآمد
- بحرہ عرب میں موجودہ سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان، پاکستان میں الرٹ جاری
- ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تفتیش؛ نصف درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا
- ایف بی آر کا 28 لاکھ گھرانوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
- عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- دوحصوں میں تقسیم کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پہلی پریس کانفرنس
- کراچی؛ واٹر ٹینکر سے کچل کر 2 نوعمر بھائی جاں بحق، کمسن بھائی سمیت 2 افراد زخمی
- کراچی میں قومی اقصیٰ کانفرنس، فلسطینیوں کی عملی مدد کا مطالبہ
- غزہ جنگ: اسرائیل یومیہ کتنا نقصان برداشت کررہا ہے؟
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار، پولیس
- کراچی: منگھوپیر میں ویلڈنگ پلانٹ پھٹنے سے ویلڈر جاں بحق
- کراچی: سائٹ اندسٹریل ایریا میں دو فلائی اوورز تعمیر کرنے کا فیصلہ
- کروڑوں کا مبینہ ٹیکس فراڈ، عدالت نے ٹریکٹر کمپنی کی ایف آئی آر کیخلاف درخواست مسترد کردی
- پانچ آئی پی پیز کو بند کرنے پر غور، منافع 20 گنا سے زیادہ ہوگیا
- اسرائیلی شہریوں کی اکثریت حماس سے جنگ ختم کرنے کی حامی
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے
- لاہور سے قدیم اور لاکھوں مالیت کے قیمتی مجسمے جاپان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کراچی ایئرپورٹ پر رواں سال جعلی دستاویزات پر 83 ملزمان گرفتار ہوئے، ایف آئی اے
کراچی ایئرپورٹ پر رواں سال کے دوران ایف آئی اے نے 83 ملزمان کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے۔
ایف آئی اے امیگریشن کراچی ایئرپورٹ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق 55 ملزمان کو جعلی ویزوں جبکہ 28 ملزمان کو جعلی پاسپورٹس کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گزشتہ 8 ماہ کے دوران 16ہزار700 پروازیں کے ذریعے 2.79 ملین مسافروں کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا، مختلف اداروں کو سنگین جرائم میں مطلوب متعدد ملزمان کو اسٹاپ لسٹ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔
علاوہ ازیں، کراچی ایئرپورٹ پر جدت اور بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے آمد اور روانگی کے کاؤنٹرز کو انٹرپول کے ڈیٹا بیس تک براہ راست رسائی فراہم کی گئی ہے۔
رواں سال آئی سی ایم پی ڈی کے تعاون سے جدید فرانزک اور آئی ٹی آلات سے لیس سیکنڈ لائن آفس کا اجراء کیا گیا۔ سکینڈ لائن آفس کی بدولت ویزا اور پاسپورٹ کی جانچ پڑتال میں مدد ملے گی، امیگریشن افسران کو سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کرنے کے حوالے سے خصوصی ٹریننگز کا انعقاد بھی کیا گیا۔
رئیل ٹائم میں مسافروں کی رائے جاننے اور تجربات شیئر کرنے کے لیے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ نیا ویزا نظام بھی کامیابی سے نافذ کیا گیا ہے۔ مسافروں کی رہنمائی کے لیے امیگریشن فیسیلیٹیشن افسران کو خصوصی طور پر تعینات کیا گیا۔
ڈائریکٹر کراچی زون نے ایف آئی اے امیگریشن کراچی ایئرپورٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو بہترین امیگریشن سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، سکینڈ لائن آفس انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔ ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ڈائریکٹر نے ہدایت کی کہ شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنی ذاتی دستاویزات کسی کے حوالے نہ کریں، ویزا حصول کے لیے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی سے رابطہ کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔