پی ٹی آئی نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترامیم کیخلاف درخواست واپس لے لی

ویب ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 پشاور: پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترامیم کے خلاف درخواست واپس لے لی گئی۔

آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترامیم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔

دورانِ سماعت درخواست گزار پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کے جونیئر وکیل چنگیز خان نے عدالت سے استدعا کی کہ ہم اس درخواست کو واپس لے رہے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے کیس واپس لینے کی استدعا پر درخواست نمٹا دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔