آن لائن ڈلیوری رائیڈر سے دورانِ واردات پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک

اسٹاف رپورٹر  منگل 10 ستمبر 2024
دوسرا ڈکیت زخمی حالت میں فرارہونے میں کامیاب ہوگیا

دوسرا ڈکیت زخمی حالت میں فرارہونے میں کامیاب ہوگیا

  کراچی: سائٹ سپر ہائی وے النورسوسائٹی کے قریب پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کے تبادلہ ، ایک ڈکیت ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا ڈکیت زخمی حالت میں فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔

سائٹ سپر ہائی وے تھانے کے علاقے النورسوسائٹی کے قریب پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا ڈاکو زخمی حالت میں موقع سے فرارہوگیا،ڈکیتوں کی فائرنگ سے ایک راہگیر شہری بھی زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہلاک ڈاکو کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، چھینا ہوا موبائل فون، موٹر سائیکل اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی ، ایس ایچ او سائٹ سپرہائیوے شہزاد الیاس کے مطابق مطابق موٹر سائیکل پر سوار ڈکیت آن لائن ڈلیوری رائیڈرکو اسلحہ کے زور پر واردات کا نشانہ بنا رہے تھے، گشت پر مامور پولیس موقع پرپہنچ گئی۔

پولیس نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی، تو ملزمان نے پولیس پارٹی پرفائرنگ شروع کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈکیت ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں موقع پرسے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

زخمی ڈکیت کی فائرنگ ایک راہ گیر شہری سید کاشف زخمی ہوا جسے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہلاک ہونے ڈکیت کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔