رکشہ میں بھول جانے والا ہیروں کا ہار ڈرائیور نے مسافر کو واپس کردیا

ویب ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

گروگرام: بھارت میں دیانت کا ایک مثالی واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک آٹو ڈرائیور نے رکشہ میں بھول جانے والے مسافر کے انتہائی قیمتی سامان کو اسے گھر جا کر واپس کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لنکڈاِن پر کی گئی پوسٹ میں ایک پروڈکٹ مینیجر نے گروگرام کے آٹو ڈرائیور کی غیر معمولی دیانت اور مہربانی کا واقعہ بیان کیا۔

ارناو دیش مکھ نے بتایا کہ کس طرح آٹو ڈرائیور نے ان کی دوست کا قیمتی سامان والا بیگ واپس کرنے کی مثال قائم کردی۔

مسٹر ارناؤ نے بتایا کہ ان  کی ایک دوست شفٹ ہورہی تھیں جب انہوں نے دوپہر 1 بجے ایک آٹو رکشہ بلایا۔ منزل پر اترنے کے بعد ان کی دوست غلطی سے اپنا پرس پیچھے بھول گئیں۔

بیگ میں نہ صرف اس کے شناختی کارڈ، پین کارڈ، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ جیسے اہم دستاویزات تھے بلکہ ایک قیمتی تحفہ بھی تھا جو کہ ایک سونے کی چین تھی جس کو ہیروں سے مزین کیا گیا تھا۔

جب دوست کو معلوم پڑا کہ بیگ غائب ہے تو وہ گھبراہٹ میں مبتلا ہو گئیں۔ انہوں نے مختلف ذرائع سے ڈرائیور سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن بے سود۔

مسٹر ارناو نے بتایا کہ کچھ ہی گھنٹے گزرے ہونگے جب ڈرائیور خود ہی گھر پر انکی دوست کو بیگ دینے آگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔