سندھ میں جنسی طور پر ہراساں ہونے والوں کی شرح 21 فیصد

ویب ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2024
فائل فوٹو

فائل فوٹو

  اسلام آباد: سندھ میں جنسی طور پر ہراساں ہونے والے افراد کی شرح 21 فیصد رپورٹ کی گئی ہے۔

سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران سندھ میں خواتین اور بچوں پر تشدد کے واقعات کی رپورٹ پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق غیرت کے نام پر قتل کی شرح 35 فیصد اور عصمت دری میں خواتین کی شرح 14 جبکہ بچوں کی 14 فیصد ہے۔

اسی طرح، قتل کی شرح 3 فیصد اور چائلڈ لیبر کی شرح 2 فیصد ہے جبکہ جسمانی سزا کی شرح 4 فیصد اور چائلڈ میرج کی شرح 11 فیصد ہے۔

لاپتا اور اغواء ہونے والوں کی شرح 14 فیصد ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔