وزن کم کرنا انفیکشن کیخلاف بھی تحفظ فراہم کرسکتا ہے، تحقیق

ویب ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

  لندن: نئے مطالعے میں پتہ چلتا ہے کہ وزن کم کرنا موٹاپے کے شکار افراد نہ صرف ذیابیطس سے بچا سکتا ہے بلکہ سنگین انفیکشن کو بھی روک سکتا ہے۔

برطانوی یونیورسٹی آف ایکسیٹر میڈیکل اسکول سے تعلق رکھنے والے شریک سرکردی مصنف ریان ہاپکنز نے کہا کہ یہ ایک اہم تلاش ہے، کیونکہ ذیابیطس کے شکار 3 میں سے 1 افراد ہسپتال میں انفیکشن کی وجہ سے داخل ہوتے ہیں۔

مزید برآں ذیابیطس کے شکار افراد کے ہسپتال میں داخل ہونے کا امکان عام آبادی کے مقابلے میں دو گنا ہوتا ہے۔ انہیں دوبارہ داخل ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے ۔

ہاپکنز نے یہ تحقیق میڈرڈ میں یورپی ایسوسی ایشن فار دی اسٹڈی آف ذیابیطس (EASD) کے سالانہ اجلاس میں پیش کی۔

نئی تحقیق میں جاری یو کے بائیو بینک کے ڈیٹا کا استعمال کیا گیا جس میں تقریباً 500,000 برطانوی شہریوں کی صحت سے متعلق معلومات شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔