- اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کیلیے حتمی تاریخ دیدی گئی
- پی ٹی سی سیل نے پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا
- اربوں کا فراڈ؛ معروف بلڈر، اہلیہ اور ایس بی سی اے کے افسران گرفتار
- کے پی کے گرفتار سرکاری ملازمین کی رہائی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست
- نمبرز پورے ہیں تاہم حکومت تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے، بلاول بھٹوزرداری
- کے پی ہاؤس ڈی سیل نہ کرنے پر ڈائریکٹر سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
- ضلع کچھی میں سی ٹی ڈی کی کارروئی، فتنتہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک
- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی
- انتظار پنجوتھہ کہاں ہیں کچھ پتا نہیں چلا، اسلام آباد پولیس کا عدالت میں بیان
- بچوں کے جائیداد کیلئے تشدد پر والدین کی پانی کے ٹینک میں کود کر خودکشی
- حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کردیا، فضل الرحمان
- کراچی کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ؛ ساحلی علاقہ متاثرہونے کا امکان نہیں
- شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان
- انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس: سماعت سے پی ٹی آئی کے وکلا غائب ہونے پر چیف جسٹس برہم
- شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
- عمران خان توشہ خانہ نااہلی کیس؛ وکیل الیکشن کمیشن کو تیاری کیلیے 2 ہفتوں کی مہلت
- پاکستان پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بناکر ٹیسٹ اننگ سے ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی
- غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 3 اہلکار ہلاک
- غزہ اور لبنان متاثرین کیلیے وزیر اعظم امدادی فنڈ قائم
- جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار
رات دیر تک جاگنا ذیابیطس کا خطرہ 50% سے زیادہ بڑھا دیتا ہے
میڈرڈ: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ دیر تک جاگنا پسند کرتے ہیں ان میں ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کا امکان جلد سونے والوں کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
میڈرڈ میں ذیابیطس کے مطالعہ کے لیے یورپی ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں پیش کردہ نتائج کے مطابق جو لوگ رات دیر تک جاگتے ہیں، ان میں شوگر کا مرض ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
محققین نے بتایا کہ رات میں جاگنے سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ اس وقت بھی ہوتا ہے جب دیگر غیر صحت بخش طرز زندگی والے عوامل جیسے ناقص خوراک، ورزش کی کمی، شراب نوشی، تمباکو نوشی اور کم نیند بھی کارفرما ہو۔
نیدرلینڈز میں لیڈن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے پوسٹ ڈاکٹرل محقق جیروئن وان ڈیر ویلڈے نے کہا کہ اس کی ایک ممکنہ وضاحت یہ ہے کہ رات کو جاگنے میں جسمانی نظام کی فطری گھڑی سماجی نظام الاوقات کے ساتھ ہم آہنگ نہیں رہتی۔
جب ایسا ہوتا ہے تو جسمانی نظام غلط ترتیب کا شکار ہوتا ہے جس کے بارے میں ہم جانتے ہیں کہ یہ میٹابولک خرابی اور بالآخر ٹائپ 2 ذیابیطس کا باعث بن سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔